ای سی سی نے احساس کفالت پروگرام فیز ٹو کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( آن لائن) اقتصادی رابط کمیٹی ( ای سی سی )نے احساس کفالت پروگرام فیز ٹو کی منظوری دیدی ہے ۔ و زیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرائ￿ ، مشیروں، معاونین اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں احساس کفالت پروگرام کے فیز 2 کی منظوری دے دی، دوسرے مرحلے میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین کی تعداد80 لاکھ تک بڑھائی جائے گی احساس کفالت پروگرام کے تحت جنوری سے جون 2021ئ￿ تک کیلئے مستحقین کو 12 ہزار دیئے جائیں گے حالیہ سروے کے دوران 40 لاکھ مستحقین کی نشاندہی کی گئی تھی اؤرنئے مستحقین کی شمولیت سے احساس کفالت پروگرام پر 48 ارب خرچ ہوں گے اجلاس میں واپڈا کو خالص ہائیڈل منافع کی ادائیگی کے معاملے پر کمیٹی قائم، تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ای سی سی میں پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021ئ￿ کے اطلاق کیلئے نوٹیفیکیشنز جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اعجاز خان

close