کراچی(آئی این پی ) نیب نے پانی چوری کرنے کے معاملے پر شہر کے تمام 7 اضلاع کیایس ایس پیز کو طلب کرلیا ، واٹربورڈاینٹی تھیفٹ سیل نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس پانی چوری میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کا پانی کون چوری کررہا ہے، اس حوالے سے تحقیقا ت کیلئے نیب حرکت میں آگئی ، نیب نے کراچی واٹربورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل سیمعلومات طلب کرلیں۔ واٹربورڈاینٹی تھیفٹ سیل نے غیرقانونی ہایئڈرنٹس،ملوث افرادکی معلومات جمع کرادی ، جس میں واٹربورڈاینٹی تھیفٹ سیل نیمتعلقہ تھانوں اور مافیا کے گٹھ جوڑکاانکشاف کردیا ہے۔ نیب نے شہر کے تمام 7 اضلاع کیایس ایس پیز کو طلب کرلیا ، واٹربورڈاینٹی تھیفٹ سیل نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس پانی چوری میں ملوث ہے۔۔۔۔
جہانگیر ترین کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور گروپ سامنے آگیا، بڑے بڑے نام شامل ہیں
لاہور (آئی این پی) جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور گروپ بھی سامنے آیا ہے جس میں 15 ارکان کے نام شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی حرکت میں آگیا ہے، اور گزشتہ رات ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد اراکین کو عشائیہ دیا گیا۔ عشایئے میں سردار شہاب الدین خان، ملک غضنفرعباس چھینہ، سردار محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل (ر)غضنفرعلی شاہ، اعجازخان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی اوراحسن جہانگیر بھٹی شریک تھے۔ عشایئے میں تمام راکان نے بجٹ میں ہم خیال گروپ کے لئے ترقیاتی اسیکمیں شامل نہ کرنے پر شکوے و شکایات کے انبار لگادیئے، تاہم اس بیٹھک میں فیصلہ ہوا کہ گروپ اپنے تمام تحفظات وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے سامنے رکھے گا، اوراس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں