شاہد خاقان عباسی نے چوہدری نثار کو پارٹی میں واپسی کا راستہ بتا دیا‎

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ چوہدری نثار پاکستان مسلم لیگ ن میں اگر واپس آنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے پارٹی قیادت سے رابطہ کریں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انکا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار تین سال پارٹی سے لاتعلق رہے ہیں، اب اگر وہ واپس پارٹی میں واپس آنے کیلئے سرگرم ہیں تو انہیں پارٹی سے رابطہ کرنا ہو گا ۔ اگر انہوںنے پارٹی میں واپسی کیلئے شہباز شریف سے بات کی ہے تو پھر اس بات کو پارٹیکے اندر ہی رکھنا ہو گا ۔

پنجاب آبپاشی کے وزیر محسن لغاری اور سندھ کے وزیر سہیل انور سیال آمنے سامنے

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی تقسیم کا معاملہ قانونی نہیں سیاسی ہے ، ایک روز میں مسئلے کے حل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پانی بحران کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سندھ حکومت کے تحفظات پر بات چیت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پانی مسئلے پر وزیراعظم نے معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔وزیرعظم نے گدو اور دیگر بیراجز پر فوری طور غیر جانب دار انسپکٹرز تعینات کرنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے ارسا فوری طور پر سندھ کے پانی فراہمی پر انسپکٹرز تعینات کر کے رپورٹ جمع کروائے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹی پی لنک کینال پر سندھ حکومت کے تحفظات بھی سامنے آئے۔صوبائی وزیر آبپاشی سندھ نے کہا پنجاب ہمارا پانی استعمال کر رہا ہے، ٹی پی لنک بند کی جائے۔ٹی پی لنک کینال سے ملتان اور مظفر گڑھ کے علاقوں کو پانی مل رہا ہے ۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹی پی لنک اور سی جی لنک کینال پر سندھ اور پنجاب کی لڑائی آج کی نہیں ہے۔جون تک پانی کے بہاو میں بہتری آئے گئی اور صوبوں کو 20 فیصد پانی شارٹ فال کا سامنا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہناتھا کہ پانی تقسیم کا معاملہ قانونی نہیں سیاسی ہے ۔کل تک پانی کے مسئلے کے حل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔اجلاس میں پنجاب آبپاشی کے وزیر محسن لغاری اور سندھ کے وزیر سہیل انور سیال بھی آمنے سامنے آگئے ۔۔۔۔۔۔۔

close