وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور وزرا کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے، کیا بات چیت ہوئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم جناب عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات و نشریات فواد احمد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔اجلاس میں اعلی قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجر کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں