وزیرِ اعظم کی روضہ رسولؐ پر حاضری ، مسجدِ نبوی ؐمیں روزہ افطار، نمازِ مغرب بھی ادا کی

مدینہ منورہ (آئی این پی )وزیرِ اعظم عمران خان سے مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور وفد کے ہمراہ مسجدِ نبوی ؐمیں روزہ افطار کیا اور نمازِ مغرب بھی ادا کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب دورہ کے دوران جدہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اوروفد سمیت مسجدِ نبوی ؐمیں افطار کیا اور نمازِ مغرب بھی ادا کی۔ اس دوران انہوں نے ملکی سلامتی ، امت مسلمہ کے اتحا د اور کورونا وبا سے نجات کی بھی دعا کی ۔ ۔۔۔۔۔

مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیراعظم کی بغیر جوتوں کے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد/مدینہ منورہ (آئی این پی ) مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیراعظم کی بغیر جوتوں کے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ وزیراعظم عمران خان روضہ رسولؐ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچے تو مدینہ ائیرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔ اس دوران وزیراعظم ہائوس کے آفیشل اکانٹ سے تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے وزیراعظم نے جوتے نہیں پہن رکھے اور وہ وفد کے ساتھ بغیر جوتوں کے ہی جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان جوتے اتار کر مدینہ کی سرزمین پر قدم رکھا ہے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا نبی ﷺ کے احترام میں تھا۔وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی بغیر جوتوں کے تصویر شئیر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سرکار دو عالم محمد مصطفی ؐکے دربار میں غلام کی حاضری ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِ مصطفی ﷺ میں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں