تعلیمی ادارے عید کے کتنے دن بعد کھولے جائیں گے؟ این سی او سی کا بڑا فیصلہ، چھٹیاں مزید بڑھا دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق این سی او سی کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع وباءکے پھیلاؤ کی شرح کے پیش نظر کی گئی ہے ، تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر 18 مئی کو نظر ثانی کی جائے گی ۔ اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔اس کے علاوہ اسدعمر نے کورونا کی دنیا بھر میں جاری صورتحال پر بھی نظر ڈالی اور کہا کہ بروقت فیصلوں کے باعث ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح کو کنٹرول کر لیا گیاہے ، بھارت میں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں اور آکسیجن کی قلت ہے جبکہ نیپال جیسے چھوٹے ملک میں بھی کورونا مریضوں کی یومیہ تعداد سات ہزار تک پہنچ گئی ہے ، نیپال میں کورونا کے باعث ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ، ایران میں بھی کورونا کیسز میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں