حادثے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی رہنما انتقال کر گئے

لاہور(پی این آئی ) چند روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ ابوبکر شیخ انتقال کر گئے۔حافظ ابوبکر شیخ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور تین روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے حافظ ابوبکر شیخ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حافظ ابوبکر شیخ جے یو آئی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن تھے۔واضح رہے کہ لاہور:جمعیت علمائے اسلام کے رہنماحافظ ابوبکر شیخ ٹریفک حادثےمیں زخمی ہوگئے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق حافظ ابوبکرشیخ کو سر اور پسلیوں میں چوٹیں آئیں ہیں اور انہیں میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے حافظ ابوبکرشیخ کےصاحبزادے کو فون کیا اور حافظ ابوبکرشیخ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں