کورونا وائرس کی تیسری لہر، 4 مسافر ٹرینوں کا آپریشن معطل

لاہور(آئی این پی ) ریلوے انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلا واور مسافروں کی کمی کے پیش نظر 4 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا ہے۔ کراچی، ملتان، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق معطل کی گئی ٹرینوں میں جناح ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور گرین لائن ایکسپریس شامل ہے۔ جب کہ سرسید ایکسپریس کراچی کینٹ سے براستہ فیصل آباد اور لاہور ہوکر راولپنڈی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں