عثمان بزدار صفائی مہم پر نکل پڑے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو ڈانٹ پلا دی

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار لاہور میں صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کی اور شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیا، لاہور میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں،صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے موثر انداز میں کام کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور شہر میں لاک ڈاون کی صورت حال کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے لئے تعاون کرنے پر تاجر برادری سے اظہار تشکر اور اس حوالے سے انتظامیہ، پولیس، فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، لاک ڈاون شہریوں کے تحفظ کے لئے ہے، لاک ڈاون کے حوالے سے شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ لاہور کے علاقوں جیل روڈ، گلبرگ، گارڈن ٹاون اور ماڈل ٹاون کے دورے ے دوران وزیر اعلی پنجاب نے صفائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ لاہور میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں،صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے موثر انداز میں کام کیا جائے۔۔۔۔

close