عمران خان نے جہانگیر ترین سے کہہ دیا، جنرل سیکرٹری کا عہدہ آپ کے لیے خالی رہے گا، پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر کے بڑے انکشافات

پشاور(آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ جب سپریم کورٹ جہانگیرترین کونااہل کیاتووزیراعظم کے پاس گیا میں نے وزیراعظم سے کہاجہانگیرترین کے پاس اپیل کاحق ہے، جہانگیر ترین کو جنرل سیکریٹری کے عہدے سے نہ ہٹائیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے بتایا کہ جہانگیرترین سے عمران خان نے کہا آپ کیلئے جنرل سیکریٹری کا عہدہ خالی رہیگا، عمران خان نے جہانگیرترین سے کہا مجھے شاہ فرمان کی تجویزاچھی لگی۔گورنر کے پی نے کہا کہ قاتل اورمافیا سسٹم گراسکتے ہیں توتبدیلی نہیں لاسکتے، بڑاآدمی کٹہرے میں کھڑ اکر دیں لیکن وہ لوگوں کو خرید لیتا ہے ایسے سسٹم کوتبدیل نہیں کیاجاسکتاجہاں لوگوں کی بولیاں لگیں سسٹم ہمیں چھوڑ دے تو ہم بہترین کام کرسکتے ہیں۔ شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے الیکشن پر لگائے جاتے ہیں کوئی کچھ نہیں پوچھتا، چیلنج کرتاہوں میں نے الیکشن میں7لاکھ روپے خرچ کیے، سینٹرل پنجاب میں ہماراگراف سب سے ا وپرتھا، سینٹرل پنجاب میں43نشستوں میں سے 9 نشستیں جیتیں۔انہوں نے کہا کہ کسی پرہاتھ ڈالیں اوروہ ا آپ کی حکومت گرائے اس نظام میں کچھ نہیں، انڈسٹریزسیاسی بنیادوں پر تقسیم ہیں توغریبوں کامسئلہ حل نہیں ہوسکتا، آٹا،دالوں کی قلت کردی جاتی ہے توغریب کے مسائل کیسے حل ہوں گے وقت نے ثابت کردیاکہ آپ کے منتخب لوگ حکومت گرانے کیلئے تیارہیں، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلالیں اورنظام کی تبدیلی کی کوشش کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں