چمن میں زوردار دھماکہ‎

اسلام آباد (پی این آئی )دہشت گردوں کی افسوسناک کاروائی ، جانی نقصان ۔ چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ کے بازار میں موٹر سائیکل بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور اہلکار سمیت5افراد زخمی، دھماکے سے پولیس وین مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس وین کو

نشانہ بنایا گیا بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا، بم دھماکے سے پولیس کے پر خچے اڑ گئے جس کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید اورایک اہلکار سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق بم دھماکے فوری بعد پولیس اورلیویزکی بھاری موقع پر پہنچ گئی،علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش اور زخمیوں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں