حکومت نے جہانگیر ترین کو ’’فیس سیونگ ‘‘ دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف نے پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ سے بچائوکیلئے جہانگیر ترین کو ’’فیس سیونگ‘‘ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا تاکہ پنجاب کے بجٹ اور قومی بجٹ کی منظوری سے پہلے پی ٹی آئی کے اندرہی کوئی بڑا تماشا نہ لگ جائے، جس کے نتیجے میں حکومت جاتی رہے۔قومی موقر نامے ’’امت‘‘ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے جہانگیر ترین اور ان کےبیٹے علی ترین کو ’’فیس سیونگ‘‘ دینے کی حکمت عملی اپنائی ہے تاکہ اگلے مالی سال کے مرکزی و صوبائی بجٹ آسانی سے منظور ہوسکیں

وفاقی کابینہ کا اجلاس اہم طلب،پی آئی اے میں ہڑتال کا حق ختم کرنا کا معاملہ ایجنڈے پر

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا،اجلاس میں قومی ایئر لائن ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، وفاقی کابینہ 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اجلاس میں وفاقی کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کو گردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت صحت کے 4فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی کابینہ پاکستان ہاسنگ اتھارٹی فانڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی، کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ 2اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close