اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے، صورتحال یہی رہی تو سختی کرنا ناگزیر ہوگا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے ہمسایہ ملک بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کورونا وائرس اتنا بڑھ چکا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ اور آکسیجن کی شدید کمی ہو چکی ہے، پاکستان میں چار لاکھ تیس ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں سات ملین کے قریب ویکسین کی سپلائی کا بھی مسئلہ ہے، سپلائی کم ہونے کی وجہ سے بھی زیادہ ویکسین نہیں لگی، مئی اور جون میں زائد ویکسین دستیاب ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں