حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے بحال، حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیدی

کراچی (پی این آئی) سندھ میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ہیں اور سندھ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو پبلک اکاونٹس اور سٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے ، اس ضمن میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ، ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ بھی حکومتی نمائندوں کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات سندھ اسمبلی میں مشیر قانون مرتضی وہاب کے دفتر میں ہوئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ مل کر چلیں گے،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سےمتعلق پیش رفت کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیاگیا ۔دو سال قبل پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی )کی چیئرمین شپ نہ دینے پر سابق اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی نے سٹینڈنگ کمیٹیوں میں شامل نہ ہونے کااعلان کیا تھا ۔ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ڈھائی سال سے سٹینڈنگ کمیٹی نہیں بنائی گی تھی ،گذشتہ اجلاس میں سپیکرنے کہا کہ سٹینڈنگ کمیٹی بنائی جائے جو اسمبلی کا ماحول بہتر کرے تاکہ اسمبلی کا بزنس چل سکے ،سندھ کے عوام کے مسائل کو سامنے لانے کے لئے قانون سازی کی جائے ، آج بات ہوئی بہت جلد پیش رفت ہوگی۔ سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکین کی ملاقات ہوئی ہے ،مثبت پیش رفت ہوئی ہے ، اس سے اسمبلی کے ماحول کو بہتر بنانے میں مددملے،کچھ کمیٹز کو جلد بنادیا جائے گا ،حکومتی اور اپوزیشن بچوں کے درمیان جو ایشوز ہونگے ان حل کیاجائے گا۔

close