50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر کھول دیا گیا چینی کتنے روپے فی کلو پاکستان میں پہنچے گی؟

اسلام آباد(آئی این پی)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)نے 50ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیا،ذرائع ٹی سی پی کے مطابق مہنگی بولیوں پر دو ٹینڈرز منسوخی کے بعد کم ریٹ پر بولی موصول ہوئی، ٹی سی پی کو آخری ٹینڈر کے مقابلے 24ڈالر فی ٹن کم ریٹ پر بولی موصول ہوئی، ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 520.20ڈالر فی ٹن موصول ہوئی، درآمدی چینی کی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 85سے 86روپے فی کلو پڑے گی،ذرائع وزارت

تجارت کا بتانا ہے کہ چینی درامد کرنے کے لیے الخلیج گروپ نے سب سے کم بولی دی، ٹی سی پی نے موصول بولی کی سمری وزرات تجارت کو بھجوا دی، وزارت تجارت میں ٹی سی پی کو موصول بولیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، آخری ٹینڈر میں ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 544.10ڈالر فی ٹن ملی تھی، ٹی سی پی کی جانب سے 50ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر دیا گیا تھا۔۔۔۔ شریف خاندان کی رائیونڈ میں موجود رہائش گاہ گرانے کا منصوبہ کس نے اور کیوں بنایا؟ ن لیگی رہنما نے سنگین الزام عائد کر دیا لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دبائو ڈال کر راتوں رات دستاویز میں تبدیلی کی گئی، عمران خان کی سرپرستی میں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے منصوبہ بنایا کہ رائیونڈ کا گھر گرایا جائے، جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بورڈ آف ریوینیو کے عملے سے گن پوائنٹ پر ریکارڈ تبدیل کروایا گیا اور پرائیویٹ لینڈ کو اسٹیٹ لینڈ بنایا گیا، عدالت نے روک دیا ورنہ ان کا پورا منصوبہ تیار تھا، عمران خان بغض نواز اور شہباز میں یہ سب کر رہے ہیں، مشیر  احتساب شہزاد اکبر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہزاد اکبر صاحب عمران خان کے حکم پر کمیشن کھاتے پکڑے گئے، شہزاد اکبر صاحب نے پٹواریوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا، دستاویزت میں ہیر پھیر کرنے والوں کے بارے میں ہمیں پتہ ہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ رائیونڈ کی تمام اراضی 1992سے شریف خاندان کی ملکیت ہے، یہ لوگ گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں، شریف فیملی کو یا وہاں کے مکینوں کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا، شریف خاندان کے پاس موجود ریکارڈ کون بدلے گا،ان کا کہنا تھا کہ بدمعاش ٹولے کا فوکس بورڈ آف ریوینیو اور رائیونڈ میں شریف خاندان کا گھر ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نظریہ دفن ہو گیا تو شریف خاندان کے گھر پر پوری مشینری لگا دی، ہمت یا جرات ہے تو عمران خان جاتی عمرہ کا گھر گرا کر دکھائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں