آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر کی ملاقات، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے امریکاکی قائم مقام سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے امریکاکی قائم مقام سفیرانجیلاایگلرنے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال سمیت افغان امن

عمل میں حالیہ پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے صدر بائیڈن کے ستمبر 2021 تک افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے خیرمقدم کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ایک خوشحال ، مستحکم اور پرامن افغانستان بالخصوص بالخصوص خطے میں پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ توقع ہے ہر شعبے میں پاکستان اورامریکاکا تعاون مزیدفروغ پائیگا۔اس موقع پرامریکی قائم مقام سفیرانجیلاایگلر نے افغان عمل کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اورافغانستان میں امن کے حصول کیلئے امریکی امدادجاری رکھنے کایقین دلایا۔۔۔۔۔ کورونا وائرس، ہفتے میں کتنے دن نجی تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز دیدی گئی؟ طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرمنصوبہ بند ی ، ترقی واصلاحات اسدعمر نے ہفتہ میں دو دن تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز این سی او سی کے اگلے اجلاس میں رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل حل کرائے جائیں گے، تعلیمی اداروں کو کورونا وبا کے باعث بندش میں شدید مسائل درپیش ہیں جن کا ادراک ہے۔جمعرات کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر سے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ اسدعمر نے ہفتہ میں دو دن تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز این سی او سی کے اگلے اجلاس میں رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل حل کرائے جائیں گے۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو کورونا وبا کے باعث بندش میں شدید مسائل درپیش ہیں جن کا ادراک ہے۔کورونا ایک عالمی وباہے اور اس سے بچنے کے لیے انسانی جانوں کی خاطر سخت فیصلے کرنا پڑے ہیں جن میں سکولوں کی بندش کا بھی فیصلہ شامل ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے 8اپریل کا احتجاج ان کا بنیادی حق تھا تاہم ہماری بات مان کراحتجاج ختم کرنے پر ان کے مشکور ہیں۔ اسد عمر نے ا سکولوں کو مالی مسائل کے پیش نظر حکومتی امدادی ریلیف پیکج اور آسان شرائط پر قرضے دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آن لائن طریقے سے مکمل پڑھائی ممکن نہیں ہورہی ہے اس لیے وہ اس تجویز سے متفق ہیں کہ ہفتے میں دو دن تعلیمی اداروں کو لازمی کھولاجائے اور اس تجویز کو ہفتے والے دن این سی او سی کے اجلاس میں خود پیش کرینگے۔

close