اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کےدوران پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کو مسترد کیا اور تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔دوسر جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پ
ارٹی کی سی ای سی میٹنگ میں پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ دیا۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں دراڑیں مزید گہری ہونے لگیں۔ پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کا جاری کردہ شوکاز پھاڑ کر پھینک دیا۔ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس پھاڑنے پر اجلاس کے شرکا کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔
جے یو آئی کے بڑے لیڈر نے پیپلز پارٹی کے فیصلے کو سیاسی خود کشی قرار دے دیا
اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے آج سیاسی خودکشی کرلی ہے، پیپلز پارٹی استعفے اس وقت دیتی جب انہوں نے باپ سے ووٹ لیے تھے،پیپلز پارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی، اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے،پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی واپسی اسی وقت ہو گی جب یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دیں گے ، اس کے بعد اگلی بات ہوگی۔پیر کواپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے عہدوں سے مستعفی ہونے کے پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصلے پر جے یو آئی کے سینئر رہنما مولاناعبدالغفورحیدری کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی استعفے اس وقت دیتی جب انہوں نے باپ سے ووٹ لیے تھے، پیپلزپارٹی عمران خان کی حکومت کو سہارا دیرہی ہے، پیپلزپارٹی جوکررہی ہے، اس کا جواب عوام اگلے الیکشن میں دیں گے۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ڈی ایم اے این پی اور پیپلز پارٹی سے معافی مانگے گی؟ اس پر غفور حیدری کا کہنا تھاکہ معافی کس بات کی؟غلطیاں اور چالاکیاں وہ کریں اور معافی ہم کیسے مانگیں؟ پیپلز پارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی، اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے،حکومت کے خلاف تحریک وہی چلاسکتے ہیں جنھوں نے کشتیاں جلا رکھی ہوں۔غفور حیدری سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا پی ڈی ایم کے دوبارہ اکھٹے ہونے کوئی گنجائش ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا صرف ایک ہی راستہ ہے، یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دیں اس کے بعد اگلی بات ہوگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں