اسلام آباد (پی این آئی)اردن کے شہری نے بیوی کو تیسری مرتبہ کرونا ہونے پر طلاق دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردون کے شہری نے اہلیہ کو بار بار شاپنگ جانے اور تیسری بار کرونا وباء میں مبتلا ہونے کے بعد طلاق دیدی ۔ شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری شادی 15سال قبل ہوئی تھی اور میں نے اہلیہ کو طلاق کا فیصلہ سزا کے طور پر کیا ہے کیونکہ اس کی اس لاپرواہی کی وجہ سے وہ تیسری بار کرونا کا شکار ہوئی ہے ۔ شوہر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ اپنی سہلیوں کیساتھ بار بار شاپنگ پر جاتی ہے اور واپسی پر اپنے ساتھ کرونا وائرس بھی لے آتی ہے ۔ میں اب کسی صورت اسے معاف نہیں کروں گا کیونکہ میں اس کی ان غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر مرنا نہیں چاہتا ۔ شوہر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی اہلیہ کو پہلی بار کرونا وائرس ہونے کی وجہ سے بار بار تنبیہ کی تھی کہ وہ اس طرح کی فضول ایکٹویٹی سے پرہیز کرے ورنہ وہ دوبارہ کرونا وائرس کا شکار ہو سکتی ہے لیکن میری نصیحت نے اس پر اثر نہیں کیا پہلی بار ٹھیک ہونے کے بعد وہ پھر اپنی روٹین پر آگئی پھر شاپنگ کرنے گئی تو دوسری بار کرونا وائرس رپورٹ پازیٹو آگئی جس کے بعد میں نے سختی کی لیکن ٹھیک ہونے کے بعد اہلیہ تیسری بار شاپنگ کیلئے گئی تو پھر کرونا وائرس ساتھ لے آئی میں اس کی ان غیر ذمہ داری سے تنگ آگیا ہوں اس لیے اسے بطور سزا میں نے طلاق دی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں