آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان سے کیا کہا؟ شیخ رشید نےانکشاف کرتے ہوئے جملہ بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) شیخ رشید احمد کے اس انکشاف نے کہ اسٹیبلشمنٹ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا آئین کے آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 7 بہت بڑا آرٹیکل ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن کو اجلاس میں شریک

ہونا چاہیے تھا، لوگوں میں جرات ہونی چاہیے کہ وہ سرعام کہیں کہ میں نے ووٹ نہیں دینا۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہےکہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیے اتنی جلدی فیصلہ کیا، آج کی جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان نئی سیاسی زندگی کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے سے متعلق تجاویز شامل کی جائیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے ساتھ ہے، وزیراعظم کی اسٹیبلشمنٹ کے دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ جنرل باجوہ صاحب کے الفاظ دہراتے ہیں کہ “جو بھی منتخب حکومت ہوگی پاک فوج اس کے ساتھ ہے”۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں