پی ایس ایل، میچوں میں شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی سخت شرائط نافذ، کیا کیا ضروری ہے؟

کراچی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شائقین کو ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کھانے پینے کی اشیا لانا سختی سے ممنوع قرار دیدیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شائقین کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے

کہ ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلیکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسٹیڈیم میں آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں ، بارودی مواد یا پٹاخے لانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ،ماچس،لائٹر،تیزدھارآلہ سمیت لیزرپوائنٹر،لیپ ٹاپ یا اس طرح کے دیگرسامان کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کھانے پینے کی اشیالاناسختی سیممنوع قرار دیا ہے اور قومی پرچم،پی ایس ایل یاایچ بی ایل کیعلاوہ کسی قسم کاجھنڈا لانا منع ہیشائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ ہولڈرشناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور جو 18سال سیکم عمر نوجوان ہے وہ بے فارم لیکرآئیں جبکہ 4سال سے زیادہ عمر کے بچے کے لئے ٹکٹ لینا لازمی ہو گا۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ قابل اعتراض تحریروالے بینر،پوسٹرزلانیکی اجازت نہیں ہوگی اور منافع کی غر ض سے ٹکٹ کی دوبارہ فروخت پرکارروائی ہوگی اور اگر ٹکٹ پرسیکیورٹی فیچر، کوڈمسخ یاخراب پایا گیا توداخل کی اجازت نہیں ہوگی۔خصوصی ہدایات کے مطابق ٹکٹ کی رقم کی واپسی کیلئے پی ایس ایل ویب سائیٹ وزٹ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں