20 سالہ دوشیزہ نے مکان اپنے نام کروانے کے بعد 70 سالہ بڈھے سے خلع کا مطالبہ کر دیا

ریاض (آئی این پی) 70سالہ شخص کو 20 سالہ خاتون سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، جوان اہلیہ نے مکان اپنے نام لکھوا کر عدالت سے خلع کا مطالبہ کردیا، سعودی عرب کی عدالت میں ایک معمر شخص نے اپنی 20 سالہ بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس نے دھوکے سے مکان اپنے نام لکھوا کر اب خلع مانگ لی ہے۔

سعودی میڈکے مطابق بیوی نے معمر شخص نے عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے بیٹے جوان ہیں اور انہیں ہماری شادی پر اعتراض ہے، ممکن ہے ہو آپ کے بعد مجھے گھر سے نکال دیں، لہذا آپ مکان میرے نام لکھ دیں،معمر شخص نے بتایا کہ جیسے ہی مکان کے کاغذات اہلیہ کے ہاتھ میں آئے اس نے خلع کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا،20سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے فرط جذبات میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب احساس ہورہا ہے کہ دونوں کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے، اسی لیے خلع لینا چاہتی ہوں،مذکورہ معاملے پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوہر کا مقدمہ قانونی حیثیت سے عاری ہے کیونکہ اس نے اپنے ہوش و ہواس میں مکان بیوی کے نام منتقل کیا ہے۔۔۔۔ حریم شاہ نے بلاول زرداری سے متعلق دلچسپ خواہش کا اظہار کر دیا، شادی سے متعلق بھی بتا دیا لاہور (پی این آئی) مفتی قوی سے لے کر فاروق ستار تک،شیخ رشید سے لے کر فیاض الحسن چوہان تک اور شاہ محمود قریشی کی کرسی سے لے کر عمران خان کے کندھے پر ہاتھ رکھنے تک کس قسم کی تہلکہ خیز ویڈیو اور تصویر حریم شاہ نے پاکستانی عوام کو ملکی سیاستدانوں اور علما کا کردار واضح کرنے کے لیے سامنے نہیں رکھی۔مگر اس کے باوجود بھی حریم شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر ان لوگوں کے بارے میں کسی قسم کی رائے کا اظہار نہیں کیا جاتا جو اس

معروف ٹک ٹاکر کے جھانسے میں آ کر غیر اخلاقی حرکات کر بیٹھتے اور بعد میں صفائیاں پیش کرتے نظر آتے ہیں۔خیر یہ تو ایک بحث طلب موضوع ہے جبکہ حریم شاہ نے اب اپنے آمدہ منصوبوں سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ ویڈیو منظر عام پر لانے کی نجائے کچھ اور کریں گی۔معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لوگوں کی ذاتی نوعیت کی ویڈیوز ریلیز کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسے عمل سے انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی بلکہ ایسے افراد کا سکون چھین کر انہیں چین ملتا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جو لوگ دوسروں کا سکون برباد کرتے ہیں انہیں بے سکون کرکے مجھے قرار آتا ہے۔ انہوں نے خود اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چلو کوئی تو ہے جو ایسے لوگوں کا چین لوٹتا ہے۔حریم شاہ کے اگلے ہدف اور اس کی نئی ویڈیو سامنے لانے کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویڈیوز کافی ہوگئیں اب اس مرتبہ انہیں کچھ نیا کرنا چاہیے تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ وہ نیا کام کیا ہوگا اور اب کس کی باری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی جب بھی کریں گی سوچ سمجھ کر کریں گی۔ بلاول بھٹو کے حوالے سے انہوں نے اپنی پرانی باتوں کو دہرایا کہ بلاول بھٹو انہیں پسند ہیں اور وہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم

بنیں گے ضرور۔مجھے ان میں ہوٹینشل نظر آتا ہے ارو وہ اس عہدے کے لائق بھی ہیں۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے جس ویب سیریز میں کام کیا ہے اس میں بھی میری بنائی گئی ویڈیوز شامل کی گئی ہیں اور یہ سیریز ہمارے معاشرے کی سوچ اور رویوں کی عکاسی کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں