پشاور میں 17 فروری کو لالٹین بردار جلوس نکالنے کا اعلان

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے نوشہرہ پی کے 63 اور ضلع کرم این اے 45 میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام متعلقہ پارٹی عہدیداران اور ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبائی صدر نے کہا ہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں میں 17 فروری

کی شام ہر یونین کونسل میں لالٹین بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ انہوں نے عہدیداران کو ضلعی تنظیموں، صاحب الرائے مشران ، متعلقہ یونین کونسلوں کے کارکنان اور ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لالٹین بردار جلوسوں کے لئے موثر اور بھرپورحکمت عملی بنائے، عام عوام اور پارٹی کارکنان کو اس میں شرکت کی دعوت دیں اور انتخابی کمیٹیوں کی زیر نگرانی لالٹین بردار جلوسوں کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان متعلقہ صوبائی اور قومی حلقہ کے انتخابی مہم میں تیزی لائیاور باچا خان اور عوامی نیشنل پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائے، ووٹرز کو دعوت دے کہ 19 فروری کو لالٹین پر مہر لگا ئیں اور عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواران کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں۔ انہوں نے انتخابی مہم کے لئے بنائی گئی کمیٹیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم پارٹی جھنڈے اور ٹوپی کے ساتھ کی جائے، پولنگ ایجنٹس کی تربیت اور پولنگ ڈے کے لئے دیگر لوازمات اور ضروریات کو بروقت یقینی بنایا جائے اورپولنگ کے دن پولنگ سٹیشنز کے باہر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق موزوں جگہ کا انتخاب کیا جائے۔انہوں نے تمام کارکنان کو ہدایات کی ہے کہ انتخابی مہم پارٹی جھنڈے اور سرخ ٹوپی کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے تمام نوجوانوں، صاحب الرائے مشران اور عام عوام سے اپیل کی کہ نوشہرہ اور کرم

کے ضمنی انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی مہم میں بھر پور کردار ادا کرے اور باچا خان کے سپاہیوں کو صوبائی اور قومی اسمبلی میں بھیج کر عوام کی خدمت کا موقع دے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close