محمد رضوان کی شاندار بلے بازی، دنیائے کرکٹ کا کونسا اعزاز حاصل کر لیا جو اب تک صرف ایک کھلاڑی حاصل کر سکا

لاہور(پی این آئی) محمد رضوان ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں سینچری کرنے والے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے،ان کے علاوہ یہ اعزاز صرف کیوی کپتان برینڈن میکولم کے پاس ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق محمد رضوان کرکٹ کی تاریخ میں تینوں فارمیٹس میں سینچری سکورکرنے والے

دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹی 20 کرکٹ میں سینچری سکور نہیں کرسکے تھے۔محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹیسٹ سینچری بھی چند روز قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ہی سکور کی تھی۔وہ ٹی 20 کرکٹ میں سینچری سکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64گیندوں پر 104رنز بنائے اور نا ٹ آوٹ رہے جس پر انہیں مین آف دی میچ کا بھی اعزاز دیا گیا ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہر میچ ضروری ہوتا ہے ،چاہے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ہو یا ٹیسٹ ہرطرح کے فارمیٹ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب بیٹنگ کرنے آئے تو پہلے یہ پریشر تھا کہ آپ کے سامنے ورلڈ کلاس بلے باز اور آپ کا کپتان بلے بازی کر رہا ہے لیکن جب بابر اعظم رن آوٹ ہوئے تو پریشر مزید بڑھ گیا جس کے بعد پچ کو ریڈ کرتے ہوئے اپنی اننگز بنائی۔رمیض راجہ نے محمد رضوان سے سوال کیا کہ ناقدین کہتے ہیں آپ چھکے نہیں مارتے تو آج آپ نے چھکے اور چوکے بھی مارے اس پر کیا کہیں گے؟محمد رضوان نے جواب دیا کہ سنا ہے کہ میں چھکے نہیں لگا سکتا ،میں اپنی شارٹس میں بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہوں اور اللہ مدد کر رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں