گیس صارفین پر ظلم جاری، اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس قیمت میں کتنے روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ؟

اسلام آباد (این این آئی) اوگرا نے سوئی نادرن کو صارفین کیلئے گیس قیمت میں 13.4 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں 123 فیصد اضافے کی سفارش مسترد کرتے ہوئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)کیلئے مقررہ

قیمت میں 13.42 روپے فی یونٹ (2 فیصد) اضافے کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قیمت میں اس اضافے کا تعین ایس این جی پی ایل کی جانب سے 21-2020 کیلئے اس کے متوقع محصول کی ضرورت (ای آر آر) کی بنیاد پر کیا گیا۔اوگرا نے کہا کہ انہوں نے 4 ارب 35 کروڑ روپے کے ایس این جی پی ایل کیلئے مطلوبہ ریونیو میں شارٹ فال کا تعین کیا۔اتھارٹی کے مطابق ایس این جی پی ایل کیلئے مطلوبہ ریونیو کا تعین 228 ارب روپے ہے جو اس سال کیلئے ہر کیٹیگری کے صارفین کیلئے 644 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔اوگرا کے مطابق کمپنی نے فی یونٹ 773.5 روپے، یا 123 فیصد اضافے کیساتھ 1،404 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ریگولیٹر نے کمپنی کے گزشتہ برس کے 197 ارب کے شارٹ فال کی وجہ سے اجازت نہیں دی اور پالیسی فیصلے کیلئے یہ معاملہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔اتھارٹی نے ایس این جی پی ایل کو گھریلو صارفین کیلئے گیس میٹر کا کرایہ 20 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 40 روپے ماہانہ کرنے کی اجازت بھی دے دی۔اسی عزم کے تحت اوگرا نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تمام کنزیومر کیٹیگریز کیلئے 645 روپے فی یونٹ ریٹ مقرر کیا جائے تاکہ تمام صارفین کم از کم گیس فراہمی کی قیمت ادا کرسکیں۔اوگرا نے مقررہ قیمت کو بقیہ مدت میں کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

کیونکہ سیلز پرائس میں تبدیلی موثر بہ ماضی نہیں کی جاسکتی۔تاہم اوگرا نے یہ بات بتائی کہ حکومت نے اپنے طے شدہ نرخوں میں ناکافی تبدیلی کی اجازت دی اور اس کے نتیجے میں ایس این جی پی ایل اوگرا کی طے شدہ کمی کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔مذکورہ قیمتوں کے تعین میں اوگرا نے فروخت کی قیمتوں سے متعلق حکومت کے مؤقف پر غور کرتے ہوئے پچھلے سالوں کے شارٹ فال سے متعلق کوئی مالی اثرات شامل نہیں کئے۔گزشتہ ماہ اوگرا نے ایس ایس جی سی کیلئے مقرر کردہ قیمت میں 44 روپے فی یونٹ (5.4 فیصد) اضافے کی اجازت دی تھی۔حکومت نے ریگولیٹر کو دونوں کمپنیوں کیلئے یکساں نرخ پر قدرتی گیس کی فروخت کی قیمت طے کرنے کی ہدایت دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں