وزیر اعظم عمران خان 5 فروری کو لائن آف کنٹرول کا دورہ، کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات میں اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر ا عظم پاکستان عمرا ن خان 5 فروری کو کو ٹلی لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے اور وہاں پر ا یک جلسہ عا م سے بھی خطاب کریں گے۔اس بات کا اعلان وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آج یہاں وزیر اعظم ہاؤس اسلام آ باد میں پا کستان تحر یک ا نصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ

نیازی اورآز اد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اہم تفصیلی ملاقات میں کیا۔اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں دوسری جماعتوں سے بااصول اور با کردار لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت کر دی جبکہ آزاد کشمیر کے لئے ہاؤسنگ پروگرام کے سنگ بنیاد کی تقریب عنقریب وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کی انتخابی مہم اور دیگر حکمت عملی پربھی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک واضح حکمت عملی تیار کریں تاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ایک اچھا پیغام دیاجاسکے۔ اس موقع پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کا پورے آزاد کشمیر کے لوگوں کو قومی ہیلتھ کارڈ کا تحفہ دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ویلفئیر ریاست کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اسی طرح دیگر وفاق کے دیکر پراجیکٹس کا دائرہ کا بھی آزاد کشمیر میں بڑھانے سے آزاد کشمیر کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے اوروہاں کی تعمیروترقی میں مدد

ملے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close