نواز شریف مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا نواز شریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ کینسل کردیں گے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن کر یں گے ،پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی تو ضمنی میں بھی لے گی، یہ سارے لوگ بے نقاب ہوں گے ، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، یہ

سب چور اپنی چوری بچانے کیلیے اکٹھے ہوئے ہیں۔بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارے منی لانڈرہی اقامہ لیتے تھے کیونکہ جب دال میں کچھ کالا ہوتا ہے تب ہی ایسا کرتے ہیں جبکہ 16 فروری 2021 کو میاں نواز شریف کا پاسپورٹ کینسل کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سارے چور اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ بینکوں سے ان کے پیسے نکلے ہیں اور جب سارے پیسے ایکسپوز ہوتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ہمارے ساتھ انتقام ہو رہا ہے یہ سب چوری بچانے کیلئے ایک ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں اور چوروں کیلئے بھی دروازے کھلے ہیں ، جس نے مذاکرات کرنے ہیں پارلیمان میں آئے اور جس نے مال پانی بنایا ہے وہ بڑے گیٹ میں جائے۔ اسلام آباد کیلئے ایگل سکواڈ لا رہے ہیں جو 200موٹر سائیکل پر مشتمل ہوگا ، جلدہی ای سی سی سے پیسے لیکر منظور کیا جائے گا ، کرائم ساری دنیا میں بڑھ رہے ہیں لیکن اسلام آباد میں ناکہ ختم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں نہ لگیں اور خواتین کو بے عزت کرنے،پٹھانوں کو ٹارگٹ کر کے تلاش کرنے کا نظام ختم کرنا ہے ،چند مخصوص لوگوں کیلئے ناکے رکھناضروری نہیں ہے ۔۔۔۔۔

وزیراعظم کا ویژن ہے کہ کوئی بھوک سے نہیں مرے گا ، شبلی فراز نے لنگر خانوں کا کریڈٹ لے لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے باونسر سے (ن)لیگ اور مولانا فضل الرحمان کے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے خواب چکنا چور ہوگئے۔ سماجی راطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے بنائی گئی پی ڈی ایم کے غبارے سے پہلے ہی ہوا نکل چکی ہے، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں، ان کی سیاسی بے روزگاری میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع ہوچکی ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، مستحق افراد وزیراعظم کے دل کے انتہائی قریب ہیں، حکومت کی جانب سے پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہیں، وزیراعظم کے ویژن کہ کوئی بھوک سے نہیں مرے گا پر عملدرآمد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں