پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرتک اضافے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیو زکے مطابق یکم دسمبر سے اب تک۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ ریفائنری ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق اس طرح عالمی منڈی کے لحاظ سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اب تک پٹرول 6 روپے 88 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ 5 روپے 24 پیسے تک مہنگا ہوچکا ہے۔ماہرین کے مطابق ۔حکومت عوام کو ریلف دینے کے خاطر پٹرولیم لیوی میں کمی کرکے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے تک کا اضافہ کرسکتی ہے۔حکومت پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں رد بدل کا اعلان 15 دسمبر کو کرے گی ۔جبکہ اس فیصلے کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں