لاہور(پی این آئی ) استعفے جمع ہونا شروع ہو گئے ۔ ن لیگی رہنمائوں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانا شروع کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئررہنما ایم این اے ملک افضل کھوکھر۔ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور رانا منور غوث نے اپنے اپنے استعفے پارٹی کو جمع کرا دیے ہیں ۔دوسری جانب ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف اوطلال چوہدری سمیت
دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقدمہ درج ۔نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق پولیس نے پٹواری محمد عابد کی درخواست پر درج کیا ۔ درخواست میں سائونڈ ایکٹ ، روڈ بلاک اور اشتعال انگیز تقریر سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف ، سینئررہنما طلال چوہدری ، ایم این اے ملک ریاض ، وسیم کھوکھر ، شزرہ منصب ، مریم اورنگزیب ، ملک ابرار اور سمیع اللہ کو نامزد کیا گیاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں