لاہور(پی این آئی)دورہ نیوزی لینڈ، پاکستانی کھلاڑی کورونا کا شکار، شائقین کیلئے بری خبر ، نیوزی لینڈ پہنچتے ہی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں چھ پاکستانی کرکٹرز کی رپورٹس مثبت آ گئیں، لاہور سے روانگی کے وقت تمام اسکواڈ کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔ سی ای او پی سی بی وسیم خان نے کھلاڑیوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد
کی ہدایت کر دی۔ نیوزی کرکٹ بورڈ کے مطابق چھ میں سے دو کو پہلے بھی کورونا ہو چکا ہے تاہم متاثرہ کھلاڑیوں کو اپنے اپنے کمروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے، پاکستان اسکواڈ کے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچنے کے بعد کرائسٹ چرچ میں پہلی ٹیسٹنگ بدھ کو ہوئی تھی، نیوزی کرکٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کھلاڑیوں کی جانب سے کویڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کیویز بورڈ کے قوانین کے مطابق مثبت آنے والوں کے نام نہیں بتا سکتے، پی سی بی میزبان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ سی ای او پی سی بی وسیم خان نے قومی کھلاڑیوں سے رابطہ کر کے کوویڈ 19 پروٹوکولز پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔ کہا نیوزی لینڈ میں قوانین سخت ہیں، قرنطینہ میں رہ کر سخت حالات برداشت کر لیں۔ پھر گھومنے پھیرنے کی آزادی ملے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز پرعمل نہ کیا تو نیوزی لینڈ حکومت واپس بھیج دے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں