وزیراعظم عمران خان کس ملک کا کل پہلی دفعہ سرکاری دورہ کریں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کل افغانستان کا دورہ کریں گے کل وہ کابل پہنچیں گے دورے کے دوران وہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصوراحمدخان نےکہا ہے کہ وزیراعظم کل کابل کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے، یہ دورہ ایک روزہ ہوگا، عمران خان کے ہمراہ وفد میں کئی اہم وزرابھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران افغان مفاہمتی عمل آگےبڑھانےکے لئے تعاون پر غور ہوگاجبکہ سیاسی، سیکیورٹی اور تجارتی واقتصادی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پاک افغان بارڈرمینجمنٹ،کراس بارڈر ایشوز پر بھی بات ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں