ماسٹر ٹائلز اور جلال سنز کے بچوں کی شادی، عاطف اسلم اورراحت فتح علی خان سمیت درجنوں لوگ بڑی مشکل میں پھنس گئے


اسلام آباد ( پی این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کی مہنگی ترین شادی کی انکوائری مکمل کر لی۔ذرائع کے مطابق بزنس مین کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے لیے نجی کنٹری کلب کو 15 کروڑ روپے ادائیگی کی گئی تھی جسے 120 روز کے لیے بک کیا گیا تھا۔شادی کے انتظامات دیکھنے والی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کی

ادائیگی کی گئی جب کہ بارات ڈیکوریشن کے لیے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے دیے گئے۔مہنگی ترین شادی کی تقریب پر ایف بی آر نے صنعتکار کو نوٹس بھیج دیاذرائع کے مطابق آتش بازی کے لیے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جب کہ فوٹو گرافی اور اسٹوڈیو کے لیے 95 لاکھ روپے تک دیے گئے۔شادی میں پرفارم کرنے والے 2 گلوکاروں کو ایک کروڑ 5 لاکھ روپے دینے کی بھی تحقیقات کی جار ہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں نکاح کے لیے مولانا کو مبینہ طورپر 10 لاکھ روپے دیے گئے۔خیال رہے کہ گوجرانوالہ کے ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر چرچوں کے بعد ایف بی آر نے نوٹس لے لیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے شادی کی تقریب میں سریلے گیتوں سے مہمانوں کو لطف اندوز کیا جس کیلئے انہوں نے 55لاکھ روپے جس کی تصدیق ابھی باقی ہے ۔ اس کے علاوہ عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے مہندی پرفارمنس کیلئےپچاس لاکھ لیے جس کی تصدیق ہونا رہتی ہے ، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا جس کےلیے انہیں دس لاکھ روپے دیے گئے اس کی بھی تصدیق ہونا باقی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی شادی پر اخراجات کے خوب چرچے ہو رہے تھے جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے نوٹس لے لیا۔ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمد اقبال کو نوٹس جاری کیا تھا، تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان اورعاطف اسلم کو ہونے والی ادائیگیوں کے بارے میں بھی

وضاحت مانگ لی۔ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمود اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک لاہور میں ہوئیں اور اس پر تعیش شادی پر غیر معمولی اخراجات ہوئے۔‎دوسری جانب سوشل میڈیا پر مختلف نیوز ویب سائیٹس نے دعویٰ کیا ہےکہ شادی کی تقریب پر 200کروڑ کے اخراجات آئے ہیں ۔

جبکہ کچھ نے کہا ہے کہ 80کروڑ کا خرچہ ہوا۔اصل حقائق جانے کیلئے فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) نے شادی کی تقریبات پر ہونے والے اخراجات کی تمام تفصیلات مانگ لیےہیں،سوشل میڈیا پر اس شادی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا گیا۔ زیادہ تر لوگوں کی جانب سے اتنی مہنگی تقریب کے انعقاد پر تنقید کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور خبروں کے بعد اب ایف بی آر نے اس حوالے سے نوٹس لے لیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ماسٹر ٹائلز کمپنی کے حکام کو نوٹس جاری کر کے اس شادی کی تقریب کے اخراجات کے حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس گوجرانوالہ کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں