سموگ نے نزلہ، زکام، کھانسی کی وباء پھیلا دی، شہری احتیاط کریں، طبی ماہرین کی رائے

اسلام آباد(پی این آئی)سموگ نے نزلہ، زکام، کھانسی کی وباء پھیلا دی، شہری احتیاط کریں، طبی ماہرین کی رائے، مختلف علاقوں میں سموگ کے باعث گلے اور آنکھوں کی بیماریاں جنم لینے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں سموگ کے باعث سورج کا نکلنا بھی مشکل ہورہا جبکہ سردی کی شدت میں بھی قدرے

اضافہ دیکھنے میں آیا، سموگ کی وجہ سے نزلہ زکام کھانسی بخار کے ماہر امراض ناک کان گلہ ڈاکٹر محمد خلیل رانا کا کہنا ہے کہ اس موسم میں نزلہ زکام کھانسی بخار کا ہونا بڑی بات نہیں مگر احتیاط لازم ہے اکثر لوگ اس نزلہ زکام کھانسی بخار کو کورونا سمجھ رہے ، ہر نزلہ زکام کھانسی بخار کورونا نہیں تاہم احتیاط کا دامن ہمیں نہیں چھوڑنا چاہئے اور یہ امکان بھی موجود ہے کہ اس نزلہ زکام کھانسی میں کوئی کورونا کا مریض بھی ہو اس لئے نزلہ زکام کھانسی بخار کے مریضوں کو چاہئے کہ وہ کھانستے وقت احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھونے کیساتھ ساتھ اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں تاکہ چھینک وغیرہ کی صورت میں دوسرے لوگ متاثر نہ ہوں کورونا کی وجہ سے لوگوں میں خوف پایاجاتا اس خوف سے نجات کا واحد حل ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close