ڈریپ کا جان بچانے والی ادویات کی قلت سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے زندگی بچانے والی ادویات کی قلت کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان میں زندگی بچانے والی اہم ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سی ای او ڈریپ کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا کہ جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کےلیے مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے۔ملک بھر کی میڈیسن مارکیٹس میں ہنگامی بنیاد پر سروے کیے جائیں، صوبائی دفاتر 3 روز میں ناپید ادویات کی تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔ڈریپ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ادارے کی سرویلنس ٹیمیں ناپید ادویات کی آن لائن انفرادی اور متبادل ادویات کے برانڈز کی رپورٹنگ کریں۔مراسلے میں کہا گیا کہ انسانی جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کےلیے خصوصی کمیٹی قائم ہے، جسے ادویات کی قلت کے بارے میں شکایات ملی ہیں۔مختلف برانڈز کے انہیلرز، اینٹی الرجی ادویات ناپید ہونے کی شکایات ہیں، جن کی قلت دور کرنے کےلیے دوا ساز اور امپورٹر سے رابطہ ہے۔

close