کورونا کے بعد ایک اور مہلک وائرس پھیلنے کا خدشہ سر اٹھانے لگا

لندن(پی این آئی ) جانوروں کے تحفظ اور صحت سے متعلق کام کرنے والے عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ چین میں جانوروں کے متعدد فارمز سے جانوروں سے انسانوں کو متاثر کرنے والے خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جانوروں کے تحفظ اور صحت کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے چین میں سال 2023 کے آخر میں مختلف صوبوں کے جانوروں کے فارمز کا جائزہ لیا تھا.

تنظیم نے چین کے صوبے ہیبی اور لیوننگ میں لومڑیوں، کتوں اور دیگر جانوروں کے قریب مرغیوں کے فارمز کا جائزہ لیا تھا اہلکاروں نے جانوروں کی صحت کا بھی بغور جائزہ لیا تھا.رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے فارمز میں جانوروں کو رکھے جانے، انہیں دی جانے والی خوراک اور آب ہوا سمیت ان کے جسم اور کھال میں پیدا ہونے والے انفیکشنز اور بیماریوں کو دیکھا ماہرین نے پایا کہ بعض جانوروں کی حالت اس قدر خطرناک تھی کہ وہ دوسرے صحت مند جانوروں کو بیمار کرنے کی حالت میں تھے اور ان میں سانس لینے میں مشکل کے ایسے وائرس پائے گئے جو آرام سے ایک سے دوسرے جانور اور پھر انسانوں میں منتقل ہو سکتے ہیں.

عالمی ادارے کے ماہرین نے چین میں کتوں اور لومڑیوں کے مرغیوں کے قریب موجود فارمز میں جانوروں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ فارمز سے بڑے پیمانے پر جانوروں سے انسانوں میں وائرس پھیل سکتے ہیں.

close