صبح ،صبح پاکستان کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے شہریوں کا کلمہ طیبہ کا ورد ، گھروں سے باہر نکل آئے


اسلام آباد(پی این آئی)بلوچستان کے کئی علاقوں میں صبح سویرے شدید زلزلے کے جھٹکے، نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5 اضلاع میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکو ں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بجکر 57 منٹ پر محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر مغرب میں 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، جبکہ زلزلے کی شد ت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔وادی کوئٹہ کے علاوہ پشین، ہرنائی، زیارت، بولان، قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں