درخت کاٹنے پر 10 سال قید اور 80 لاکھ جرمانہ ہو گا، ماحول کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کر دیئے گئے

سعودی عرب (پی این آئی)درخت کاٹنے پر 10سال قید اور 80لاکھ جرمانہ ہو گا، ماحول کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کر دیئے گئے، سعودی عرب کے سرکاری استغاثہ نے کسی درخت یا پودے کو کاٹنے والے فرد کو کڑی سزائیں سنانے کا اعلان کیا ہے اور ایسے کسی بھی فرد پر80لاکھ ڈالر (تین کروڑ سعودی ریال)جرمانہ

عاید کیا جائے گا۔اس کو10 سال تک قید کی سزا سنائی جائے گی یا یہ دونوں سزائیں بیک وقت بھی سنائی جاسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطاق سعودی پراسیکیوشن نے ٹویٹر پرلکھا کہ درختوں کی کٹائی،جڑی بوٹیوں یا پودوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے، انھیں ان کے تنے ،پتوں ، شاخوں یا کسی بھی حصے سے محروم کرنے یا ان کی مٹی کی تبدیلی کے ذمے دار افراد کو مملکت کے ماحولیاتی قانون کے تحت کڑی سزائیں سنائی جائیں گی۔درخت کاٹنے والوں کے لیے ان کڑی سزاؤں کا اعلان سعودی عرب کے ویژن 2030 کے مطابق کیا گیا ہے۔اس کا مقصد آیندہ عشرے کے اختتام تک مملکت میں ماحولیاتی استحکام کا حصول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں