جیل میں ہنگامہ آرائی ، 19 قیدی مارے گئے

سری لنکا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 19 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے شہر نیگومبو کی جیل میں اتوار کے روز دو گروپوں میں تصادم ہوا جسے اتوار کی رات تک کنٹرول کر لیا گیا تاہم پیر کے روز دوبارہ دونوں گروہوں میں جھڑپ ہوگئی۔

 

رپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران کم از کم 19 قیدی ہلاک اور 100  سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو نیگومبو کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

دوسری طرف شدید زخمی ہونے والے قیدیوں کو دارالحکومت کولمبو کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

ہلاک ہونے والوں میں 4 جیل اہلکار اور 15 قیدی شامل ہیں، سری لنکن حکام کی جانب سے جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close