پاکستان کے معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار اللہ رکھا پیپسی 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔
اللہ رکھا پیپسی نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز، برجستہ مکالموں اور جاندار اداکاری کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام بنایا۔ انہوں نے متعدد اسٹیج ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے مخصوص مزاح سے شائقین کے دل جیتے۔
انہوں نے اسٹیج کے علاوہ مختلف ٹی وی مزاحیہ پروگراموں اور ڈراموں میں بھی پرفارم کیا، جہاں ان کی حاضر جوابی اور قدرتی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔
ان کے انتقال کی خبر پر شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی، جبکہ فنکار برادری نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پاکستانی اسٹیج کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






