بڑے اداکار نے بڑا معرکہ مار لیا، خوفناک بلا کو شکست دیدی، تفصیل جانیئے

ممبئی(پی این آئی)بڑے اداکار نے بڑا معرکہ مار لیا، خوفناک بلا کو شکست دیدی، تفصیل جانیئے، بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے کینسرکے خلاف جنگ جیت لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کے ایک دوست نے تصدیق کی ہے کہ وہ جان لیوا بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔خیال رہے

سنجے دت نے ستمبر میں ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔سنجے دت کی جانب سے بریک لینے کے اعلان کے بعد ان کی بیماری پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور بھارتی میڈیا نے اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سنجے دت یا ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔بعدازاں گزشتہ دنوں بھارتی اداکار نے خود کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہوں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ جلد بیماری کو شکست دینے کا عزم رکھتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے خود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں