سوشل میڈیا کو لگام ڈال دی گئی، نئے رولز جاری کر دیئے گئے، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)سوشل میڈیا کو لگام ڈال دی گئی، نئے رولز جاری کر دیئے گئے، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند کر دیا گیا، بے لگا م سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلیے نئے آن لائن رولز جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق یو ٹیوب ، فیس بک ، ٹک ٹاک ، ٹویٹر سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوں گی ۔نجی ٹی وی کی

رپورٹ کے مطابق نئے آن لائن رولز کے مطابق اسلام ، دفاع پاکستان اور پبلک آرڈرکے بارے میں غلط معلومات دینے پر پانبدی عائد کردی گئی ہے جبکہ دفاعی اداروں اور دفاع پاکستان مخالف مواد پر بھی پابندی ہوگی ۔اس کے علاوہ اخلاق باختہ اور فخش مواد اپ لوڈ کرنے پر بھی فوری پابندی عائد کردی گئی ہے ۔یو ٹیوب ، فیس بک ، ٹک ٹاک ، ٹویٹر سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوں گی ۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے 9 اکتوبر کو قابل اعتراض مواد سامنے آنے کے بعد عوامی شکایات پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم اب پی ٹی اے نے مشروط اجازت کے ساتھ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کردیاہے ۔

close