ایک ادارہ جس کے 20 ہزار سے زائد ملازمین کورونا کا شکار ہو گئے؟ پھر کیا ہوا؟ جانیئے

لندن(پی این آئی)ایک ادارہ جس کے 20 ہزار سے زائد ملازمین کورونا کا شکار ہو گئے؟ پھر کیا ہوا؟ جانیئے۔امریکی کمپنی ایمیزون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے 13 لاکھ 70 ہزار فرنٹ لائن ملازمین میں سے قریباً 20 ہزار عالمی وبا کا شکار ہوئے ہیں جن میں گروسری سٹور ،ہول فوڈز مارکیٹ کے ملازمین بھی

شامل ہیں۔ایمیزون کے مطابق اس کے ملازمین میں بیماری کا تناسب اندازوں سے کم رہا ہے۔کمپنی نے یہ اعداد و شمار ایسے موقع میں ظاہر کیے ہیں جب کمپنی کے لاجسٹکس سینٹرز کے بعض ملازمین نے کمپنی کی جانب سے وبا سے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور کمپنی کی جانب سے اعداد و شمار ظاہر کرنے میں پس و پیش پر تنقید کی تھی۔ایمیزون کے مطابق کمپنی نے اپنی 650 سائٹس پر کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھا کر یومیہ 50 ہزار کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں