‘پاکستان کی حمایت سے ہی آزادی ملے گی فلسطین نے اہم ترین پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین اجاگر کرنے پر فلسطین کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا،اسلام آباد میں قائم فلسطینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی حکومت فلسطینی عوام کی

حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہے۔ بالخصوص ہم وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حقوق کی آواز بلند کی۔ فلسطین کی آزادی کی ہر ممکن طریقے سے حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت، میڈیا ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فلسطین کیلئے یہ حمایت قابل فخر ہے اور امید ہے کہ اس سپورٹ کی بدولت ہمیں وہ ریاست ملے گی جس کا دارالحکومت یروشلم القدس ہوگا۔ پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں