پاکستان بھر میں کرونا وبا میں اضافے کی خبریں بے بنیادقرار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے سکول بند کرنے کی اصل وجہ بتادی

اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سکولز سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وباء کے کیسز کےبڑھ جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کیوجہ سے

کئی سکول بند کئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سکولوں کی انسپکشن کی گئی، سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، سندھ نے تعلیمی اداروں سے متعلق مزید ایک ہفتہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، چھٹی تا آٹھویں سکولز کھل گئے، سکولوں میں بچوں کی حاضری بھرپور نظر آئی، سکولوں میں ایس او پیز پر عملد رآمد بھی نظر آیا۔اسلام آباد میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ خیبر پختونخوا میں بھی چھٹی جماعت سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے، بچے خوشی خوشی سکو ل پہنچے۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close