عمران خان اور طیب اردگان کی مثالی دوستی بھارت خوفزدہ،منفی پراپیگنڈہ شروع کردیا

اسلام آباد(پی این آئی ) ترک صدر اور پاکستان مل کر بھارت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ترک صدر کے خلاف بھی پراپیگنڈا مہم شروع کر دی۔

جس میں ترک صدر طیب اردگان کی ایما پر ترک میڈیا میں پاکستانی اور کشمیری صحافیوں کو شامل کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے،بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈے سے بھرپورایک رپورٹ شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 15 اگست کو ترک خبر رساں ادارے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی کشمیر کے حریت پسند رہنما کی بیٹی کا مضمون بھارت کو بدنام کرنے کی کوشش تھی۔بھارتی رپورٹ میں یہ بھی الزام لگایا گیاکہ ترک صدر ترکی میں اسلام پسند حلقوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے ترکی میڈیا میں اسلامی شدت پسندوں کو بھرتی کر رہے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ بھارت کو بدنام کرنے کے لیے پاکستان خاص طور پر ترک میڈیا میں صدر اردگان کی حمایت سے ایسے تربیت یافتہ پاکستانی صحافیوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے جو بالخصوص کشمیر سے متعلق ایسی رپورٹنگ کرتے ہیں جس کے باعث عالمی سطح پر بھارت کا تاثر خراب ہو۔یا درہے کہ ترکی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close