کورونا وائرس کا ملک سے خاتمہ ہونے کےقریب، ملک بھر میں کتنے فیصدمریض صحتیاب ہو گئے ؟ شاندار تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 394 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20 ہزار

980 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 999، پنجاب میں 6 ہزار 378,خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 560، اسلام آباد میں 2 ہزار 274, بلوچستان میں 271،گلگت بلتستان میں 209،آزاد کشمیر میں 289 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 16 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر 87 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 6 ہزار 542 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 903 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 331، بلوچستان میں 13 ہزار 292، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 8، اسلام آباد میں 15 ہزار 750, خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 625، پنجاب میں 97 ہزار 226 اور سندھ میں 1 لاکھ 30 ہزار 671 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 345 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 423 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 فرد ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 2 ہزار 210 اموات ہوئیں،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 255 ،اسلام آباد میں کل 176 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا ،بلوچستان میں 145 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 71 اموات ہوئی، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 65 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 27 لاکھ 78 ہزار 689 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 50 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں