راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے کیا گیا بڑا سائیبر حملہ ناکام بنا دیا، حملہ کب کہاں کیسے کیا گیا؟ کن ادراوں کو الرٹ کر دیا گیا؟ جانیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنا
دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی خفیہ اداروں کی جانب سے متعدد سائبرکرائم کی منصوبہ کی گئی تھی۔ بھارتی ایجنسیاں ذاتی موبائل ڈیٹا اور گیجٹ ہیک کرنا چاہتی تھیں۔ اس سلسلے میں تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں سرکاری اور ملٹری حکام کے موبائل فونز کو بھی ہیک کرنا چاہتی تھیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مختلف اہداف کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پاک فوج نے ایسے ہتھکنڈوں کے توڑ کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں