شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے کردار پر سوالات،اندرون خانہ کیا چل رہا ہے؟ پاکستان جب سعودی عرب کے دبائو سے نکل گیا تو پھر کسی کے باپ کی بھی نہیں مانے گا،شاہ محمود کی قربانی ہو گی یا معافی ملے گی ؟ حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رضوان رضی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی ٰکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ۔۔۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے

شاہ محمود قریشی کی قربانی مانگی ہے۔ اب دیکھیں شاہ صاحب کی دوبارہ قربانی ہوتی ہے یا معافی ملتی ہے ،خیال رہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کشمیر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے ۔ وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد ظاہری طور پر تو کچھ بھی نہیں ہورہا لیکن اندرون خانہ بہت کچھ چل رہا ہے۔پاکستانی حکام کو سعودی حکومت کی ناراضی کی فکر ستارہی ہے۔اس ساری صورتحال پر سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان بھی میدان میں آگئے اور ساری صورتحال پر اپنا موقف پیش کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ یقین مانیں پاکستان جب سعودی عرب کے دبائو سے نکل گیا تو پھر کسی کے باپ کی بھی نہیں مانے گا،نیا پاکستان، خودمختار پاکستان ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close