سپین کے جزیرے سے 11 سال بعد پاکستانی کیوں پکڑا گیا؟ الزام کیا ہے؟ لرزہ خیز خبر کی تفصیل جانیئے

سپین(پی این آئی)سپین کے جزیرے سے 11 سال بعد پاکستانی کیوں پکڑا گیا؟ الزام کیا ہے؟ لرزہ خیز خبر کی تفصیل جانیئے۔ہسپانوی جزیرے مایورکا کی پولیس نے گزشتہ ہفتے 41 سالہ پاکستانی شہری کو گرفتارکرلیا۔اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے سن 2009 میں اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پاکستانی پولیس

کے تفتیش کار قتل کی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ اس نے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا قتل کیا تھا۔حکام کو شبہ تھا کہ یہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے پاکستان نے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھا تھا۔مبینہ قاتل کی گرفتاری کے لیے جاری کردہ یہ بین الاقوامی وارنٹ دنیا کے کئی دیگر ممالک کی طرح اسپین کے ایک چھوٹے سے سیاحتی جزیرے مایورکا کی پولیس تک بھی پہنچ تھا۔مایورکا کی مقامی نیوز ویب سائٹ ‘مایورکا سائٹنگ’ کے مطابق گزشتہ بدھ کے روز جزیرے کے مرکزی شہر پالما کی پولیس کو خبرملی کہ ایک نواحی علاقے میں رہائش پذیر پاکستانی شخص کا ڈیٹا بین الاقوامی وارنٹ میں درج کوائف سے ملتا ہے۔شبہ ہونے پر پولیس نے پالما شہرکے مشرق میں واقع پاکستانی شہری کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر اسے گرفتارکر لیا۔ اس شخص کے کوائف کا جائزہ لے کر پولیس نے اس کی شناخت کرلی۔ہسپانوی پولیس اب اس شخص کو پاکستان بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پاکستان حوالگی کے لیے تیار کردہ نیشنل پولیس کے دستاویز کے مطابق بیوی کے مبینہ قتل میں ملوث اس شخص کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیشنل کورٹ پولیس کی جانب سے اس شخص کواسپین سے ملک بدرکرکے پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی درخواست پرفیصلہ کرے گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا خاتون کے قتل کے الزام میں مطلوب دیگرملزمان گرفتار بھی ہوچکے ہیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں