پاکستان نے 2 ماہ قبل تیزی سے پھیلتے کرونا پر 80 فیصد قابو پایا ہے، بھارت اور ایران کی حالت بہت بری ہے، عالمی شہرت یافتہ امریکی جریدے نے عمران خان حکومت کے اقدامات کی تعریف کر دی

نیویارک(پی این آئی)پاکستان نے 2 ماہ قبل تیزی سے پھیلتے کرونا پر 80 فیصد قابو پایا ہے، بھارت اور ایران کی حالت بہت بری ہے، عالمی شہرت یافتہ امریکی جریدے نے عمران خان حکومت کے اقدامات کی تعریف کر دی۔ امریکی جریدے نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے 2 ماہ قبل تیزی

سے پھیلتے کرونا پر 80 فیصد قابو پایا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وبا پر قابو پانے سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی عالمی سطح پر تعریف کی جارہی ہے، امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستان کے اقدامات پر خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں وزیر اعظم کے اقدامات و فیصلوں کی بھی تعریف کی بھی ہے۔جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 ماہ میں اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد خاطر خواہ کم ہوئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان نے 2 ماہ قبل تیزی سے پھیلتے کرونا پر 80 فیصد قابو پایا ہے۔کراچی میں وینٹی لیٹرز پر مریض ایک ماہ میں نصف سے بھی کم ہوئے ہیں جبکہ بھارت اور ایران بدستور کرونا سے بری طرح متاثر ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا جیسا وسائل سے مالامال ملک بھی کرونا سے بدستور نبرد آزما ہے اور امریکا میں47 لاکھ کرونا مریض، اموات 1 لاکھ 57 ہزار تک پہنچ گئیں ہیں۔امریکی جریدے نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ڈبلیو ایچ او وارننگ کے برعکس لاک ڈاؤن کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات کو سنگین اورخطرناک قراردیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی کے باوجود مکمل کامیابی کا اعلان نہیں کیا گیا. محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں ابھی احتیاط لازم کرنا ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close