لاہور، نجی سکول کی گرلز برانچ میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کے معاملہ طالبات کو دھمکیاں مل رہی ہیں، ایف آئی آر میں نامزد اساتذہ قبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں

لاہور(پی این آئی)لاہور کے نجی اسکول کی گرلز برانچ میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اہم انکشاف کیا ہے۔ایک بیان میں سارہ احمد نے کہا کہ پولیس نے درخواست میں اپنی مرضی کی دفعات شامل کیں، کمزور دفعات کی وجہ سے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد اساتذہ اور عملے کے ارکان ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے یہ بھی کہا کہ طالبات کو دھمکیاں مل رہی ہیں، انہیں بلیک میل کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبات اتنی خوفزدہ ہیں کہ سیکیورٹی کی یقین دہانی کےباوجود درخواست نہیں دے پارہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں